یمنی مسلح افواجنےقابض صہیونی دشمن کے خلاف اپنی مزاحمت کے پانچویں مرحلے کے فریم ورک کے اندر اورسات اکتوبر کی پہلی سالگرہ کے موقع پر دو فوجی کارروائیوں کے نفاذ کا اعلان کیا۔
یمنی مسلح افواجکے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ "فلسطینی اور لبنانی عوام کی مظلومیت پر فتحکے تسلسل اور فلسطینیوں اور لبنانی مزاحمت کی حمایت میں سات اکتوبر کو یمن کی جانبسے صہیونی ریاست پر دو میزائلوں سے حملہ کیا گیا۔
سریع نے مزید کہاکہ "پہلے حملے میں مقبوضہ فلسطین کے شہر یافا کے علاقے میں اسرائیلی دشمن کےدو فوجی اہداف کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں’ فلسطین 2 ‘ اور ’الذوالفقار‘میزائلوں سے حملہ کیا گیا۔
انہوں نے مزیدکہا کہ سوموار کو یمنی کی مسلح افواج کی فضائیہ نے "یافا” پر "صمد4” ڈرون طیاروں سے حملہ کیا جب کہ ام الرشراش میں متعدد اہداف کو کامیابی سے نشانہبنایا گیا۔
اقوام متحدہ کےاعداد و شمار کے مطابق غزہ پر قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں 41909 سےزائد فلسطینی شہید، 97303 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جب کہ غزہ کی پٹی کی 90 فیصد آبادی بے گھر ہو گئیہے۔