نامعلوم ہیکرز نےفلسطینی مجاھدین کی جناب سے ہیکنگ کا ایک بڑا حملہ کرکے اسرائیلی ریاست کی سپورٹسسےمتعلق کئی ویب سائٹس کو ہیک کیا اوران پر القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کیتصاویر پوسٹ کیں۔
گمنام ہیکرز نے اسرائیلی وزارت کھیل کی آفیشل سائٹس کو ہیککرنے کےبعد ان پر اور اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کےترجمان ابو عبیدہ کی تصویر پوسٹ کردی۔
اسرائیلی چینل 14نے تصدیق کی ہے کہ ہیکرز نے اسرائیلی وزارت کھیل کی متعدد ویب سائٹس کو ہیک کیااور ان ہیک کی گئی سائٹس کے صفحات پر ابو عبیدہ کی تصویر اور اسرائیل اور غزہ کیپٹی پر اس کی جنگ کے خلاف مواد پوسٹ کردیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق صارفین کو اس وقت حیرت اورپریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے مختلف ویب سائٹس وزٹ کیں تو انہیں وہاں پر ابو عبیدہ کی تصویر اور غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف الفاظ دیکھنے کو ملے۔
چینل نے وضاحت کیکہ حماس کے "ہیکرز” نے گذشتہسال 7 اکتوبر کو ہونے والے حملے کے ایک سال مکمل ہونے پر کھیلوں کی ویب سائٹس کو ہیککیا۔
عبرانی ذرائع نےمزید کہا کہ اس ہیکنگ میں کھیلوں کی متعدد ویب سائٹیں شامل ہیں، جن میں مکابی تلابیب کی ٹیم اور باسکٹ بال، ہینڈ بال اور سوئمنگ فیڈریشنز کی آفیشل ویب سائٹ بھیشامل ہے۔
ہیکنگ کے بعد انپر "غزہ ہمیشہ کے لیے آباد رہے گا، جنگ شروع ہو چکی ہے، تیار ہو جاؤ جیسےجملے لکھے گئے تھے”۔