جمعه 15/نوامبر/2024

نعیم قاسم: طوفان الاقصیٰ نے مشرق وسطیٰ کا چہرہ بدلنے کا آغاز کیا

منگل 8-اکتوبر-2024

لبنانی حزب اللہکے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نعیم قاسم نے کہا ہے کہ طوفان الاقصیٰ ایک غیر معمولی واقعہ اور مشرق وسطیٰ کے چہرے کوبدلنے کا آغاز ہے۔

 

قاسم نے منگل کوایک ریکارڈ شدہ تقریر میں کہا کہ طوفان الاقصیٰسے پہلے قابض ریاست کا مقصد مزاحمت کو ختمکرنا اور فلسطینی عوام کو نیست و نابود کرنا تھا۔ دشمن کا مقصد لڑنا نہیں بلکہمعصوم لوگوں کی نسل کشی کرنا ہے۔

 

انہوں نے اس باتپر زور دیا کہ اگرامریکی حمایت کے بغیر اسرائیلی جارحیت ایک ماہ کے اندر بندہوسکتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ غزہ میںمزاحمت اپنی ثابت قدمی کے لیے مثالی ہے اور فلسطینی عوام کو شکست نہیں دی جا سکتی۔

 

حزب اللہ کے ڈپٹیسکریٹری جنرل نے کہا کہ لبنان کو نشانہ بنایا گیا اور قابض حکومت کے سربراہ بنجمننیتن یاہو نے بارہا اعلان کیا کہ وہ ایک نیا مشرق وسطیٰ چاہتا ہے۔ تاریخ نے ثابت کیاہے کہ صیہونی وجود خطے اور پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے”۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ اسرائیل ارد گرد کے تمام ممالک اور خطے کے ممالک اور عوام کو اپنی پالیسیوںکے تابع کرنا چاہتا ہے۔

 

نعیم قاسم نے اسبات پر زور دیا کہ "دشمن کی جنگ نے مقابلہ کرنے کے لیے ہمارے عزم اور ارادےکو متاثر نہیں کیا”۔ محاذ پر مجاھدین منظم انداز میں لڑ رہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی