پنج شنبه 12/دسامبر/2024

حزب اللہ کا بہ یک وقت 100 میزائلوں سے حملہ، حیفا کو ہلا کر رکھ دیا

منگل 8-اکتوبر-2024

آج منگل لبنان  کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کےشہر حیفا میں قابض صہیونی فوج کی چھاؤںیوں اور کیمپوں پرایک سو سے زائد میزائلوںسے حملہ کیا ہے جس نے صہیونی ریاست کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

 

حزب اللہ کی طرفسے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے غزہ میں معصوم اور بے گناہ فلسطینیوںکے قتل عام، ان کی نسل کشی کے خلاف اور مزاحمتی قوتوں کی نصرت اور لبنان میں جاریاسرائیلی جارحیت کے جواب میں کیے گئے ہیں۔

 

حزب اللہ کےعسکری میڈیا نے کہا ہے کہ آج آٹھ اکتوبر2024ء منگل دوپہر 12:30 بجے اسلامیمزاحمت کے مجاہدین نے حیفا اور الکریوت شہر پر ایک بڑے میزائل بیراج سے بمباری کی۔

 

عبرانی میڈیا نےبڑے پیمانے پر یکے بعد دیگرے دھماکوں کی اطلاع دی، جس میں ایک ساتھ 100 سے زیادہ میزائلبھی شامل تھے۔

 

قابض فوج نےاعلان کیا کہ جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل (مقبوضہ فلسطین) کی طرف دو کھیپوں میں105 میزائل داغے گئے۔ان حملوں میں حیفا اور الجلیل میں یہودی بستیوں اور کیمپوں کونشانہ بنایا گیا۔

 

منگل کی صبحاسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے البغدادی کے مقام پر اسرائیلی دشمن افواج کے ایکاجتماع پرحملہ آور ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد صہیونی فوجی ہلاک اور زخمیہوگئے۔

 

منگل کی صبحاسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے یارون بستی کے قریب اسرائیلی دشمن فوجوں کے ایکاجتماع پر میزائلوں سے بمباری کی۔

 

منگل کے روزدوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے المرج کے مقام کے قرب وجوارمیں دشمن کی فوجوں کے ایک اجتماع پر میزائل لانچر سے بمباری کی۔

مختصر لنک:

کاپی