جمعه 15/نوامبر/2024

’طوفان الاقصیٰ‘ کا ایک سال مکمل، القسام کا جنگ جاری رکھنے کاعزم

پیر 7-اکتوبر-2024

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ شہید عزالدینالقسام بریگیڈز نے’طوفان الاقصیٰ‘ معرکے کا ایک سال مکمل ہونے کے موقعے پرکہا ہےکہ فلسطینی عوام اور القسام مجاھدین غاصب صہیونی دشمن کے خلاف تمام وسائل سےمزاحمت جاری رکھیں گے۔

 

القسام بریگیڈز نے سات اکتوبر کی شب ایک بیان میں کہا ہے کہہمارے مجاہدین شمالی غزہ کی پٹی میں دراندازی کے علاقوں میں صیہونی دشمن افواج کےساتھ شدید لڑائی لڑ رہے ہیں۔

 

القسام نے کہا کہ اس کے مجاھدین نے ایک صہیونی ’مرکاوہ فور‘ٹینک میں ایک اعلیٰ درجے کےدھماکہ خیز ڈیوائس میں دھماکہ کرنے میں کامیاب ہو گئےجس کے چاروں طرف متعدد فوجی موجود تھے۔

القسام بریگیڈز نے کہا کہ ہم نے شمالی غزہ کی پٹی میں بیت حانونکے مشرق میں البنات اسٹریٹ پر ایک فوجی کو نشانہ بنایا۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے غزہ شہر کے شمال مغربی علاقوںمیں صیہونی فوجیوں کے ایک کیریئر اور دوD9″ ‘‘ فوجی بلڈوزرمیں متعدد زمینی آلات کو دھماکے سے اڑا دیا۔

 

اس نے اشارہ کیا کہ اس کے مجاہدین نے ایک ایسے مکان میںدھماکہ کیا جس میں 10 صہیونی فوجی موجودتھے۔دھماکے میں عمارت زمین بوس ہوگئی اور تمام فوجی دب کر ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

 

القسام نے کہا کہ ہم نے شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپکے مغرب میں ایک صہیونی "مرکاوہ” ٹینک کو "الیاسین 105” گولےسے نشانہ بنایا۔

مختصر لنک:

کاپی