پنج شنبه 12/دسامبر/2024

شمالی غزہ پر اسرائیلی فوج کے شدید اور مسلسل حملے جاری

اتوار 6-اکتوبر-2024

غاصب صیہونی فوجکے جنگی طیاروں نے غزہ کے شمال میں بیت لاہیا اور جبالیہ پر درجنوں شدید حملے اورتوپ خانے سے گولہ باری کی ہے جس کے بعد بڑی تعداد میں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔

 

ہمارے نامہ نگارنے مقامی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ قابض فوج کے طیاروں نے جبالیہ کیمپ کےمشرق میں اور غزہ کے شمال میں بیت لاہیا کے شمال مغرب میں گھروں، آبادیوں، زرعی زمینوںاور سڑکوں پر 50 سے زائد حملے کیے جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمیہوئے۔

 

انہوں نے کہا کہبیت لاہیا اور غزہ کے بعض محلوں سے نقل مکانی کی صورتحال ہے۔ شدید بمباری اوراچانک پرتشدد فائر بیلٹ کے آغاز کے تحت اسرائیلی دراندازی کے آغاز کی ابتدائیاطلاعات بھی آئی ہیں۔

 

رات گئے قابض فوجنے "جبالیہ سروسز کلب” کے قریب پانی کے ٹرک اور شہریوں پر بمباری کرکے نیاقتل عام کیا۔ ڈرائیور کو ایمبولینس فراہم کرنے کی کوشش کی مگر اس تک ایمبولینسنہیں جانے دی گئی۔ یہ کلب جبالیہ کیمپ کے اندر ہزاروں بے گھر افراد کی پناہ گاہ ہے۔وہاں پر ہونے والے قتل عام میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد کی شہادت کیاطلاعات  ہیں۔

 

آج رات جبالیہ کیمپکے مغرب میں واقع بیر النعجہ میں العربید خاندان کے ایک گھر کو قابض فوج نے نشانہبنایا جس کے نتیجے میں تین شہری شہید اور دیگر زخمی ہوگئے۔

 

قابض فوج نے جبالیہ کیمپ میںالقصاصیب محلے میں مقبل خاندان کے ایک گھر کو بھی نشانہ بنایا۔

 

شمالی غزہ میںالعرب ٹی وی کے نامہ نگار اسلام بدر نے علاقے پر گذشتہ دو گھنٹوں کے دوران ہونےوالی جارحیت کے نتیجے میں جبالیہ البلاد میں شعبان خاندان کے ایک گھر میں 10افرادکی شہادت کی تصدیق کی جب کہ 10 دیگر زخمی ہوئے جب کہ کئی لاپتا ہیں۔

 

انہوں نے کمالعدوان کے قریب ابو الجدیان جنکشن کے قریب بمباری کے علاوہ جبالیہ کیمپ کے وسط میں خضورہبلڈنگ میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں ایک خاتون کی شہادت اور دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع دی۔

 

جبالیہ کیمپ کےمغرب میں واقع بیر النعجہ کے علاقے میں بھی طیاروں نے ایک گھر پر بمباری کی جب کہجبالیہ سروسز کلب کے قریب پانی کے ٹرک پر بمباری کے نتیجے میں 5 افراد شہید اور دیگرزخمی ہوگئے۔

مختصر لنک:

کاپی