جمعه 15/نوامبر/2024

’جارحیت روکنے،غزہ سے انخلاء تک جنگ بندی کا کوئی معاہدہ قبول نہیں‘

اتوار 6-اکتوبر-2024

فلسطینی دھڑوں نےزور دے کر کہا ہے کہ قابض صہیونی دشمن کی طرف سےغزہ میں جاری جارحیت روکنے، غزہ کیپٹی سے مکمل انخلا، کراسنگ کھولنے، محاصرہ توڑنے،غزہ کی تعمیر نو اور قیدیوں کےتبادلے کے ٹھوس معاہدے کے حصول کے لیے ہمارے مطالبات  حتمی ہیں۔ ان میں سے کوئی ایک شرط بھی پوری نہہوئی تو دشمن کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں کی جائے گی۔

 

 

یہ بات  فلسطینی تنظیموں کے ایک بیان میں سامنے آئی ہےجس میں انہوں نے غزہ کی پٹی میں جنگ طوفان الاقصیٰ کی پہلی سالگرہ کے موقع پرایک میٹنگمیں کیا۔ انہوں نے نسل کشی کی جنگ فوری طور پر روکنے کے مطالبے کے ساتھ عرب ممالکاور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ غزہ اور لبنان میں جاری صہیونی جارحیت کو روکیں۔

 

 

دھڑوں نے یقیندلایا کہ مزاحمت اپنے تمام اجزاء کے ساتھ مضبوط اور مستحکم ہے اور تمام محاذوں اورلڑائی کے تمام محوروں پر اعلیٰ اور مسلسل ہم آہنگی میں کام کررہی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہجنگ کے بعد غزہ کے مستقبل کا حق صرف فلسطینی عوام کے پاس ہے یہ مسئلہ صرف فلسطینیوںکی میز پر ہی زیر بحث ہے۔

 

 

خیال رہے کہ فلسطینی دھڑوں کی جانب سے یہ بیان ایکایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری طرف بعض ذرائع ابلاغ نے غزہ میں جنگ بندی کیکوششوں کی خبریں گردش کررہی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی