قابض اسرائیلیفوج نے غزہ کی پٹی میں مزید وحشیانہ بمباری میں درجنوں فلسطینیوں کو شہید اور زخمیکردیا ہے۔
فلسطینی وزارتصحت نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ کی پٹی میں ایک مسجد اور ایک سکولمیں پناہ لینے والےفلسطینیوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید 29 فلسطینی شہیداور 93 زخمی ہوگئے۔
سرکاری میڈیادفتر نے ایک بیان میں کہا کہ قابض فوج نے مرکزی گورنری میں اقصیٰ شہداء ہسپتال سےملحق ابن رشد سکول پر بمباری جس میںسیکڑوں افراد پناہ لیے ہوئے ہیں۔
قابض فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی کے مختلف گورنریوں میںگذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 27 گھروں، سکولوں اور نقل مکانی کرنے والے مراکز پربمباری کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔