فلسطینی وزارتصحت نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹیمیں فلسطینی خاندانوں کا تین بار قتل عام کیا۔
غزہ کی وزارت صحتنے ہفتے کے روز اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں 89 شہداء کےجسد خاکی لائے گئے جب کہ اور 66 زخمیوں کو علاج کےلیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
وزارت صحت نےاشارہ کیا کہ غزہ پر تقریباً ایک سال سے جاری نسل کشی کی جنگ میں سات اکتوبر 2023سے اب تک 96910 زخمیوں کے علاوہ 41825 شہید ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کاکہنا ہے کہ ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر اب بھی متعدد متاثرین موجود ہیں۔شہری دفاعکا عملہ اور ایمبولینس کی ٹیمیں ان تک نہیں پہنچ سکتیں۔