جمعه 15/نوامبر/2024

حزب اللہ کےاسرائیلی بستیوں پرحملے جاری

ہفتہ 5-اکتوبر-2024

لبنان کی مزاحمتیتنظیم ’حزب اللہ‘ نے ہفتے کے روزنام نہاد قابض صہیونی ریاست پر میزائلوں اورراکٹوں سے حملے کیے ہیں۔ دوسری جانب غاصب فوج کی زمینی کارروائی کے دوران مجاھدیننے بھرپور جوابی وارکرتے ہوئے دشمن کو کئی محاذوں پرپسپا کردیا ہے۔

 

فوجی میڈیا نے ایکبیان میں کہا ہے کہ اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے مقبوضہ فلسطین میں ڈان کالونی کےجنگل میں دشمن کے ٹھکانوں اور اجتماعات کو ایک بڑے میزائل لانچر سے نشانہ بنایا۔

 

اسلامی مزاحمت کےمجاہدین نے مقبوضہ شہر صفد کو میزائل لانچر سے نشانہ بنایا اور کرمیل کالونی کو میزائللانچر سے اور صعصا کالونی کو دو فلق 2 میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

 

اسلامی مزاحمت کےمجاہدین نے رامات ڈیوڈ بیس پر بھی فادی 1 میزائلوں سے بمباری کی۔اس نے مرکاوا ٹینککو نشانہ بنایا جوباغ الباط کی بلندیوں کی طرف بڑھ رہا تھا۔ اسے گائیڈڈ میزائل سےنشانہ بنا کر تباہ کیا گیا۔

اسلامی مزاحمت کےمجاہدین نے یارون کے علاقے خلہ عبیر میں اسرائیلی دشمن فوجیوں کے ایک گروپ کو میزائللانچر سے نشانہ بنایا، کفر لدی میں اسرائیلی دشمن فوجیوں کے ایک مرکزکو میزائل لانچرسے اور کفریوفل میں اسرائیلی دشمن فوجیوں کے ایک کیمپ کو میزائل سےنشانہ بنایا۔ 

 

اسلامی مزاحمت کےمجاہدین نے ہفتے کی صبح الدیسہ قصبے میں میونسپلٹی کے قرب و جوار کی طرف پیش قدمیکی اسرائیلی دشمن فوجیوں کی کوشش کا بھرپور مقابلہ کیا۔

مختصر لنک:

کاپی