جمعه 15/نوامبر/2024

لبنان میں گھسنے والے 20 اسرائیلی فوجی جھنم واصل کردیے:حزب اللہ

جمعہ 4-اکتوبر-2024

لبنانی مزاحمتیفورس حزب اللہ نے کہا ہےکہ مرون الراس اوریارون کے مضافات میں دراندازی کرنے والی قابض اسرائیلی فوج پر مجاھدین نے حملہ کرکے دشمن کے کم سے کم بیس فوجیوں کو ہلاکاور درجنوں کو زخمی کردیا۔

 

حزب اللہ نے اس سے قبل کہا تھا کہ اسرائیلی فوج پر حملوںمیں جمعرات کو ہلاک ہونے والے صہیونی فوجیوں کی تعداد 17 تک پہنچ گئی ہے۔ دوسریجانب اسرائیلی فوج نے بدھ کو جنوبی لبنان میں ہونے والی لڑائیوں میں ایک افسر اورایک فوجی کے مارے جانے کا اعلان کیا تھا ۔ جب کہ جنوبی لبنان سے آنے والے راکٹوں کیوجہ سے شمالی اسرائیل کے قصبے مطلہ میں آگ بھڑک اٹھی۔

 

کل جمعرات کو آجایک سے زیادہ بار حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں دراندازی کی کوششوں کے دوران قابض اسرائیلیفوج  کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج کیایلیٹ فوج پر مشتمل گولانی بریگیڈ نے اعتراف کیا کہ جنوبی مروان الراس میں پیشقدمی کے دوران مزاحمت کاروں کے دھماکوں کی وجہ سے اس کی پیش قدمی متاثر ہوئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی