جمعه 15/نوامبر/2024

تحمل کا وقت ختم ہو گیا ہے:ایران کا امریکہ کو پیغام

جمعہ 4-اکتوبر-2024

اسلامی جموریہایران نے قطر کے توسط سے امریکہ کوایک پیغام بھیجا ہےحسن نصراللہ کی شہادت کے بعد جوابمیں کیے گئے ایرانی میزائل حملے کے بعد اسرائیل نے دوبارہ جارحیت کی تو منہ توڑجواب دیا جائے گا۔ ایران نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سربراہاسماعیل ھنیہ اور حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد تحمل اور صبر سے کام لینے کا وقتگذر چکا ہے۔

 

الجزیرہ نے کودیےگئے بیان میں ایک سرکاری ایرانی ذریعےنے بتایا کہ "ہم نے واشنگٹن کو اپنےبالواسطہ پیغام بھیجا ہے کہ یکطرفہ تحمل کا مرحلہ ختم ہو گیا ہے۔ انفرادی تحملہماری قومی سلامتی کے تقاضوں کو محفوظ نہیں رکھتا”۔

 

یہ پختہ بیان اسوقت سامنے آیا ہے جب قابض صہیونی ریاست نے ایران پر اپنے بڑے میزائل حملے کا جوابدینے کے بہانے حملے دوبارہ شروع کرنے کی دھمکی دی تھی۔

 

ایرانی اہلکار کےمطابق پیغام میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ کسی بھی اسرائیلی حملے کا غیر روایتیجواب دیا جائے گا جس میں بنیادی ڈھانچہ شامل ہوگا۔

 

اہلکار کے مطابقایرانی پیغام میں "صیہونی وجود اور اس کے بے قابو پاگل پن کو روکنے کے لیےعلاقائی سطح پر اقدامات کی ضرورت” پر بات کی گئی تھی۔

 

ساتھ ہی انہوں نےاس بات پر زور دیا کہ واشنگٹن کو دیے گئے بالواسطہ پیغام یہ واضح کیا ہے کہ تہرانعلاقائی جنگ نہیں چاہتا لیکن صہیونی وجود کو عملی طور پر روکنا چاہیے۔

مختصر لنک:

کاپی