قابض اسرائیلی فوجنے ایک اور افسر کی ہلاکت کے اعلان کے فوراً بعد جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھلڑائی کے دوران سات افسران اور فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔
قابض فوج نے یہبھی اعلان کیا کہ جنوبی لبنان میں لڑائیوں میں سات دیگر زخمی ہوئے، جن میں سے دو کیحالت تشویشناک ہے۔
قابض فوج کے ایکسابقہ بیان میں وضاحت کی گئی تھی کہ "ایگوز” کمانڈو یونٹ کا 22 سالہافسر لبنان میں لڑائی کے دوران مارا گیا تھا۔
قابض اسرائیلی فوج کا یہ اعلانحزب اللہ کے ارکان اور فوجی دستوں کے درمیان متعدد علاقوں میں جھڑپوں کے تناظرمیںسامنے آیا ہے۔
اسرائیلی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے اطلاع دی ہےکہ یہ افسر پہلے زخمی تھا جس کی موت کا اعتراف فوج نے جنوبی لبنان میں زمینی جنگکے دوران کیا۔
غیر سرکاری اسرائیلیمیڈیا نے سکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان کیا کہ بدھ کی صبح جنوبی لبنان کینبطیہ گورنری کے العدیسہ قصبے میں دراندازی کی کوشش کرنے والے چارفوجیوں کی ہلاکتاور 20 دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
اسرائیلی میڈیاکا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات ہیں کہ لبنان کے جنوب میں واقع قصبے العدیسہ میںحزب اللہ کی جانب سے تیار کیے گئے حملے میں چار فوجی ہلاک اور یونٹ 669 کے 20 فوجیزخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے کئی فوجی شدیدزخمی ہیں جن کی زندگی خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔