قابض اسرائیلی فوجنے مسلسل گیارہویں روز بھی لبنان کے خلاف اپنی جارحانہ جنگ جاری رکھی ہوئی ہے اورآججمعرات کی صبح انہوں نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے پر شدید حملے کیے۔
لبنانی ذرائع نےبتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران بیروت کے جنوبی علاقےپر 20 حملے کیے ہیں۔
حملوں میں حدث، شیاح،سینان تیریز، الکافآت، حارہ حریک اور برج البراجنہ کے محلوں کو نشانہ بنایا گیا۔
لبنان کی وزارتصحت نے جمعرات کو علی الصبح اعلان کیا کہ بیروت کے قلب میں واقع باشورہ کے علاقےکو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملے میں 6 افراد شہید اور سات دیگر زخمی ہوئے۔
لبنان کی وزارتصحت نے انکشاف کیا ہے کہ لبنان کے مختلف علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوراناسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 46 افراد شہید اور 85 زخمی ہوئے ہیں۔
الجزیرہ کے نامہنگارنے بتایا کہ دو اسرائیلی حملوں نے بیروت کے جنوبی نواحی علاقے الشیاع کو فجرکے وقت نشانہ بنایا اور ایک اور اسرائیلی حملے میں مشرقی لبنان کے شہر بیقاع میںہرمل شہر کو نشانہ بنایا۔
’اے ایف پی‘ نےحزب اللہ کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ باشوراعلاقے میں چھاپے میں حزباللہ سے وابستہ اسلامک ہیلتھ اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔
ایک سکیورٹی ذریعےنے الجزیرہ کو بتایا کہ ایک اسرائیلی طیارے نے بیروت کے قریب ایک اپارٹمنٹ کی طرفگائیڈڈ میزائل داغا جس سے وہ مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور عمارت کو جزوی طور پرنقصان پہنچا۔
مزید برآں لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دیہے کہ بدھ کی رات پرتشدد توپ خانے کی گولہ باری نے نببطیہ گورنری کے ضلع مرجایونکے قصبے کفر کلی کو نشانہ بنایا۔