سه شنبه 03/دسامبر/2024

حماس کی قابض ریاست پر ایرانی میزائل حملےپر مبارکباد

بدھ 2-اکتوبر-2024

اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ نے فلسطینی اور لبنانی عوام کے خلاف قابض صیہونی جارحیت کے جواب میںآنے والے ایرانی میزائل حملے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

 

حماس ایرانیمیزائل حملے کے بعد جاری کردہ ایک پریس بیان میں کہا کہ ہم ایران میں سپاہپاسداران انقلاب اسلامی کی طرف سے خطے کے عوام کے خلاف قابض دشمن  کے جاری جرائم کے جواب میں مقبوضہ علاقوں کے بڑےعلاقوں پر کئے گئے بہادرانہ میزائل حملے کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ حملہ ہماریقوم کے بہادر شہیدوں شہید مجاہد اسماعیل ہنیہ، شہید  سید حسن نصر اللہ اور شہید میجر جنرل عباس نیلفروشانکے خون کا بدلہ ہے۔

 

حماس  نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کا یہ معتبر جوابصہیونی دشمن اور اس کی فسطائی حکومت کے لیے ایک مضبوط پیغام ہے۔کیونکہ ان کےجرائم، تکبر اور بین الاقوامی قوانین اور انسانی اصولوں کی خلاف ورزیاں تمام حدوںسے تجاوز کر چکی ہیں۔ 

 

حماس نے بیان میں کہا ہےکہ ہماسلامی جمہوریہ ایران کے بھائیوں کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان پر فخر کااظہار کرتے ہیں۔ ایران صیہونی استکبار کے سامنے کھڑا ہے۔ صہیونی مظالم کا شکار نہصرف فلسطینی عوام ہیں بلکہ اس وقت لبنان، شام اور یمن صہیونی فاشسٹ دشمن کی جارحیتکا شکار ہے۔

 

 

خیالرہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات ایران نے صہیونی ریاست کے اندر سیکڑوں میزائلداغے۔

مختصر لنک:

کاپی