جمعه 15/نوامبر/2024

ایرانی پاسداران انقلاب کا صہیونی ریاست پر میزائلوں کی بارش

بدھ 2-اکتوبر-2024

منگل کی شام اسلامیجمہوریہ ایران پاسداران انقلاب نے اعلان کیا کہ اس نے مقبوضہ علاقوں میں درجنوں میزائلوںسے اہم فوجی اہداف کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

 

پاسداران انقلابنے کہا کہ "ہم نے جو آپریشن کیا وہ سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے فیصلے اورفوج کی حمایت پر مبنی تھا”۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ "شہید اسماعیل ھنیہ، شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید میجر جنرل عباس نیلفروشانکے قتل کے جواب میں ہم نے مقبوضہ علاقوں کے قلب کو نشانہ بنایا”۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ "اگرصیہونی حکومت نے اس کارروائی کا جواب دیا تو اسے پرتشدد حملوں کاسامنا کرنا پڑے گا”۔

 

منگل کی شام قابضاسرائیلی فوج نے ایران سے "ریاست اسرائیل” کی سرزمین پر میزائل داغنے کااعلان کیا۔

 

عبرانی میڈیا کاکہنا ہے کہ ایران سے وسطی اور جنوبی اسرائیل کی جانب 200 سے زائد میزائلوں سے حملہکیا ہے۔

میزائل حملوں کےبعد الارم سائرن پورے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بج رہے تھے جس کے بعد لاکھوںافراد کو پناہ گاہوں میں دھکیل دیا گیا۔

 

یہ میزائل جزیرہ نما النقب ، دیمونا، جنوبیمقبوضہ فلسطین، مقبوضہ بیت المقدساور بحیرہ مردار کے علاقوں میں گرنے کی اطلاعاتہیں۔

مختصر لنک:

کاپی