جمعه 15/نوامبر/2024

لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت جاری، شہدا کی تعداد 1873 ہوگئی

بدھ 2-اکتوبر-2024

قابض اسرائیلی فوجکی طرف سے مسلسل دسویں روز بھی لبنان پر وسیع جنگ جاری رکھی اور دارالحکومت بیروتکے جنوبی مضافاتی علاقے پر ایک ایسے وقت میں مزید پرتشدد حملے شروع کیے جب ایکسرکاری ذریعے کے مطابق شہادتوں کی تعدادبڑھ کر 1873 ہو گئی۔

 

قابض فوج کے طیاروںنے بدھ کی صبح بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے پر دو گھنٹے کے اندر مسلسل 9 حملے کیے۔

 

حملوں میں حدث،رویس، شویفت اور حارہ حریک کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔

 

قبل ازین لبنان کی وزارتصحت نے اعلان کیا تھا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لبنان کے مختلف علاقوں پر اسرائیلیحملوں کے نتیجے میں 55 افراد شہید اور 156 زخمی ہوئے ہیں۔

 

لبنان کے ڈیزاسٹرمینجمنٹ یونٹ نے منگل کی شام اعلان کیا کہ 8 اکتوبر سے لبنان کے خلاف اسرائیلیجارحیت کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1873 ہو گئی ہے۔

 

لبنانی حکومت کےڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ یونٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک مجموعی تعداد1873 شہید اور 9134 زخمی ہو گئی ہے”۔

 

وزارت صحت نے کہاکہ "اسرائیلی جارحیت کا سامنا کرنے والے علاقوں سے بے گھر ہونے والوں کیتعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی، جن میں 155600 افراد پناہ گاہوں میں رجسٹرڈ ہیں”۔

 

قابض طیاروں نےکل دوپہر منگل کو مشرقی لبنان کی وادی بیقاع کے مختلف علاقوں پر حملوں کا سلسلہشروع کیا۔

مختصر لنک:

کاپی