شنبه 07/دسامبر/2024

غزہ اور لبنان میں قتل پر دُنیا کی خاموشی جرم ہے: لبنانی وزارت صحت

منگل 1-اکتوبر-2024

لبنان کے وزیرصحتفراس الابیض نے کہا ہے کہ "لبنان میں صحت کا شعبہ لچکدار ہے، لیکن موجودہحالات میں اسے مدد کی ضرورت ہے”۔

 

الابیض نے مزیدکہا کہ "دُنیا کو اپنے فرائض کو پورا کرنا چاہیے اور ان قوانین کو نافذ کرناچاہیے جو اس نے ہم پر اور دوسروں پر عائد کیے ہیں”۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ غزہ اور لبنان میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر عالمی خاموشی پر ہم حیران ہیں۔یہ خاموشی ایک جرم ہے۔

 

الابیض نے زور دےکر کہا کہ "اسرائیلی دشمن دوسرے مقامات پر بغیرکسی روک ٹوک کے غزہ جیسی بمباری اور وحشیانہ جارحیت کرسکتا ہے‘‘۔

 

گذشتہ سوموار سےاسرائیلی قابض فوج نے لبنانی علاقوں کے خلاف وسیع پیمانے پر جارحیت کا آغاز کیا ہے،جو تقریباً ایک سال قبل حزب اللہ کے ساتھ محاذ آرائی کے آغاز کے بعد سے سب سے زیادہپرتشدد تھا، جس میں حزب اللہ کے سیاسی اور عسکری رہ نماؤں کی ایک بڑی تعداد کی شہادتہوئی تھی۔ جن میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ بھی شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی