جمعه 15/نوامبر/2024

دمشق میں صہیونی فوج کی وحشیانہ جارحیت میں تین افراد شہید،نو زخمی

منگل 1-اکتوبر-2024

شام میں آج منگلکی صبح دارالحکومت دمشق میں صہیونی فوج کی وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں کم سے کمتین افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

 

شام کے سرکاری میڈیانے منگل کی صبح شام کے دارالحکومت دمشق پر اسرائیلی حملے میں ایک ٹی وی براڈکاسٹر سمیت تین شہریوں کی شہادت اور 9 کےزخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

 

دوسری  طرف شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اعلان کیا کہدمشق اور اس کے اطراف پر اسرائیلی بمباری کے دوران اس کی ایک براڈکاسٹر جاں بحقہوگئی ہے۔

 

شام میں ریڈیواور ٹیلی ویژن کی جنرل کارپوریشن نے کہا کہ ا دارالحکومت دمشق کے خلاف غدار اسرائیلیجارحیت کے نتیجے میں معزز براڈکاسٹر صفاء احمد شہید ہوگئی ہیں۔

 

شامی خبر رساں ایجنسی’سانا‘ نے منگل کے روز اطلاع دی ہے کہ شامی فضائی دفاع نے دمشق کے آس پاس میں”دشمن کے اہداف” کو لگاتار تین بار نشانہ بنایا۔

 

ایجنسی نے فوریخبروں میں کہا کہ "ہماری فضائی دفاعی افواج نے دمشق کے آس پاس کے دشمنوں کےاہداف کا جواب دیا”۔ یہ جوابی کارروائی اسی فارمولے کو استعمال کرتے ہوئےکیگئی جو عام طور پر شامی علاقوں کو اسرائیلی حملوں کے وقت استعمال کی جاتی ہے‘‘۔

مختصر لنک:

کاپی