لبنان کی سب سےبڑی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نےقابض صہیونی دشمن کےخلاف’خیبر‘ آپریشن شروع کیا ہے۔اس آپریشن کے آغاز میں تل ابیب میں صہیونیفوج کے ایک فضائی اڈے پر بمباری کی تجدید جبکہ تل ابیب میں قابض دشمن کے خفیہ ادارے موساد کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا۔
حزب اللہ نے ایکبیان میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں ہمارے ثابت قدم فلسطینی عوام کی حمایت ، ان کیبہادر اور باوقار مزاحمت کی حمایت میں اور لبنان اور اس کے عوام کے دفاع میں”خیبر” آپریشن کے فریم ورک میں قابض دشمن پر حملے کیے گئے۔ ان حملوں تل ابیب سدہ ڈوف ایئر بیس پر فادی 4 میزائلداغے۔
اس سلسلے کیکارروائیوں کے ایک حصے کے طور پر اسلامی مزاحمت نے منگل کو 8200 ملٹری انٹیلی جنس یونٹ کے گلیلوٹ بیساور موساد کے ہیڈ کوارٹر پر فادی 4 میزائل لانچ کیے جو کہ تل ابیب کے مضافات میںواقع ہیں۔
اعلان کیا گیا کہاسلامی مزاحمت نے کفار گیلعادی کالونی میں دشمن کی فوجوں کے ایک اجتماع کو کاتیوشاراکٹوں سے نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ مطلہ کے مقام پر دشمن کی فوجوں کے ایک اجتماعکو توپ خانے کے گولوں سے نشانہ بنایا اورانہوں نے اسے براہ راست نشانہ بنایا۔مزاحمتنے دشمن کے فوجیوں کے ایک اجتماع کو نشانہ بنایا۔ 32 کاتیوشا راکٹوں کے ساتھمقبوضہ لبنان کی کفار شعبا پہاڑیوں میں رمثا اور سمقہ کے مقامات کو نشانہ بنایا۔
اسلامی مزاحمت کےمجاہدین نے فلق 2 میزائل سے دوئیف چھاؤنیوں میں دشمن فوج کے ایک جتماع کو نشانہبنایا۔
اس نے روش پیناکالونی کے قریب دشمن کے فوجیوں کے ایک اجتماع پر بھی میزائل سے بمباری کی۔
اسلامی مزاحمت کےمجاہدین نے ایوییم کالونی میں دشمن کے فوجیوں کے ایک اجتماع کو توپ خانے سے نشانہبنایا۔
اسلامی مزاحمت کےمجاہدین نے مطلہ کالونی میں دشمن کے فوجیوں کے ایک اجتماع کو میزائل لانچر سےنشانہ بنایا۔