جمعه 15/نوامبر/2024

القسام بریگیڈز کا حزب اللہ کے رہ نما علی کرکی کی شہادت پر سوگ کا اعلان

پیر 30-ستمبر-2024

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈزنے لبنان میں اسلامی مزاحمت کے رہ نما علی کرکی المعروف”الحاج ابوالفضل” کی شہادت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

 

القسام بریگیڈزنے اتوار کے روز پریس کو جاری ایک بیان کہا ہے کہ "ابو الفضل”القدس کےراستے پر شہید ہوئے۔ القسام نے فلسطینی عوام اور ان کی مزاحمت کی حمایت میں ان کیخدمات اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

 

انہوں نے وضاحت کی:”شہید علی کرکی نے ’طوفان اقصیٰ‘ کے دوران غزہ میں لبنانی اسلامی مزاحمت کیحمایت کے لیے اپنے تمام محوروں اور محاذ کے اندر موجود جنوبی لبنانی محاذ کی قیادتکی”۔

 

بیان میں کہا گیاہے کہ شہید الحاج ابو الفضل نے "کئی سالوں کے دوران قابض صیہونی دشمن کے خلافمزاحمتی محاذ کی تعمیر میں عظیم کردار ادا کیا”۔

 

اس سے قبل آجلبنانی حزب اللہ نے اپنی صفوں کے ایک سرکردہ رہنما علی کرکی اور دوسرے رہ نما نبیل قوق کی گذشتہ جمعے کو بیروتکے جنوبی علاقے میں شہادت کی تصدیق کی تھی۔ اس بزدلانہ حملے میں حزب اللہ کےسیکرٹری جنرل حسن نصراللہ بھی شہید ہوگئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی