جمعه 13/دسامبر/2024

لبنان میں چھ روز سے جاری اسرائیلی جارحیت جارحیت میں 816 افراد شہید

پیر 30-ستمبر-2024

لبنان کے خلافاسرائیلی جارحیت کے چھ روز میں بچوں اور خواتین سمیت 816 افراد شہید اور 2507 زخمیہوچکے۔

 

 

گذشتہ اکتوبرمیںتل ابیب اور حزب اللہ کے درمیان محاذ آرائی کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر شہیدہونے والوں کی تعداد 1673  ہوچکی ہےاور8603 زخمی ہوئے ہیں۔

 

لبنان کے وزیرصحت فراس الابیض نے ہفتے کی سہ پہر کو اعلان کیا کہ گذشتہ سات اکتوبر میں اسرائیلاور حزب اللہ کے درمیان محاذ آرائی کے آغاز کے بعد سے104 بچے، 194 خواتین سمیت8408 زخمی ہوئے  جب کہ 1640 شہید ہوئے ہیں”۔

 

لبنان کے مختلفسرکاری اعلانات کے مطابق ہفتے کے روز لبنان کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی حملوں میں33 افراد شہید اور 195 زخمی ہو گئے۔

 

 

جب کہ 23 ستمبرکو سب سے زیادہ پرتشدد اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے لے کر اب تک لبنانی حکام کےاعداد و شمار کے مطابق، بچوں اور خواتین سمیت 816 افراد شہید اور 2507 افراد زخمیہوئے۔

 

 

لبنانی حکومت کے ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ یونٹ کی طرف سےجاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق شہید  اورزخمی ہونے والوں کے علاوہ اسرائیلی جارحیت کے باعث 11822 افراد نقل مکانی پرمجبورہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی