سه شنبه 03/دسامبر/2024

یمن، شام اور لبنان کے خلاف جارحیت صیہونی ننگا ناچ کا تسلسل ہے:حماس

پیر 30-ستمبر-2024

اسلامی تحریکمزاحمت’حماس‘ نےکہا ہے کہ برادر یمن پر صیہونی دہشت گردوں کی بمباری اور اس کیالحدیدہ کی بندرگاہ پر شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ شام کے خلاف غاصبجارحیت کو غاصب کی جارحیت میں خطرناک اضافہ فلسطین، لبنان اور عرب خطے میں جرائماور کھلم کھلا دہشت گردی ہے جسےامریکی مدد سے انجام دیا جا رہا ہے۔

 

اتوار کے روز ایکپریس بیان میں نے حماس نے یمن، شام اور لبنان میں وحشیانہ صیہونی جارحیت کی شدیدالفاظ میں مذمت کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی امریکی جارحیت کے مقابلے میںبرادر یمنی عوام اور انصار اللہ کے بھائیوںکے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

 

حماس نے اس باتپر زور دیا کہ مجرم دُشمن ہمارے عوام یا ہمارے علاقے کے عوام کے حوصلے پست نہیں کرسکے گا۔ فلسطین، لبنان، یمن، عراق اور خطے میں مزاحمت کے عزم کو کمزور نہیں کرسکےگا۔

مختصر لنک:

کاپی