دوشنبه 02/دسامبر/2024

قابض اسرائیلی فوج نے بیروت میں پاپولر فرنٹ کے رہنما شہید کردیے

پیر 30-ستمبر-2024

قابض اسرائیلی فوجنے آج پیر کی صبح لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک وحشیانہ حملے میں اپولر فرنٹفار دی لبریشن آف فلسطین کے رہ نماؤں کو ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر بمباری کرکے شہیدکر دیا۔

 

ایک بیان میںفرنٹ نے اپنے شہیدوں اور بہادر قائدین کی قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید ہونے والوں میں جماعت کے سیاسی شعبے کے رکن محمد عبدالعال المعروف ابو غازی اور ملٹری سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ عماد عودہ المعروف ابوزیاد شامل ہیں۔

 

بیان کیا گیا کہوہ آج بروز پیر 30 ستمبر 2024 کو لبنان کے دار الحکومت بیروت کے علاقے الکلا میں غاصبصیہونی فوج کے طیاروں کے غدارانہ قتل کے بعد فلسطین کی آزادی کے راستے میں شہید ہوگئے۔

 

انہوں نے عہد کیا کہ جب تک قابض دشمن  کا صفایا نہیں ہو جاتا وہ جدوجہد اور مزاحمت کاراستے پر چلتے رہیں گے۔

مختصر لنک:

کاپی