پنج شنبه 12/دسامبر/2024

لبنان پراسرائیلی جارحیت جاری، مزید درجنوں نہتے شہری شہید اور زخمی

پیر 30-ستمبر-2024

قابض صیہونی فوجنے لبنان پر اپنی خونریز جنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔ لبنان پر جارحیت کےآج آٹھویںروز دارالحکومت بیروت کے قلب سمیت گھروں اور تنصیبات پر قاتلانہ حملے اور بمباری کیجس کے نتیجے میں مزید شہید اور زخمی ہوئے۔

 

آج فجر کے وقتقابض فوج کے طیاروں نے دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقےسے باہر اپنی نوعیت کا پہلانشانہ حملہ بیروت کے قلب میں الکولا کے علاقے میں کیا۔

 

 

اس حملے میںدارالحکومت کو رفیق حریری ہوائی اڈے سے جوڑنے والی سڑک کے قریب واقع سنی اکثریتیعلاقے میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

 

پاپولر فرنٹ نے ایکبیان میں کہا ہے کہ حملے کے نتیجے میں اس کے پولیٹیکل بیورو کے رُکن اور فوجی اورسکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار محمد عبد العال اور فرنٹ کے عسکری شعبے کے رکن اور اسکے فوجی کمانڈر عماد عودہ  شہید ہوگئے۔

 

 

دوسری طرف اسلامیتحریک مزاحمت ’حماس‘ نے لبنان میں اپنے رہ نما فتح شریف ابو الامین کو ان کی اہلیہاور دو بیٹوں سمیت لبنان کے الباس کیمپ میں آج صبح سویرے صیہونی حملے میں شہید کیےجانے کا اعلان کیا۔

 

 

فجر سے پہلےاسرائیلی جنگی طیاروں نے ایک بار پھر بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے کو نشانہ بنایااور جنوب اور بقاع  پر پے در پے حملے کیے۔

 

آج صبح کے وقتلبنانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ تین اسرائیلی فضائی حملوں میں شمال مشرقی لبنان کےشہر ہرمل اور اس کے اطراف کو نشانہ بنایا۔

 

المیادین چینل نےاطلاع دی ہے کہ ہرمل پر حملوں میں ابتدائی اعداد و شمار میں 10 سے زیادہ شہری شہیداور بڑی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں، جب کہ شمالی بیکا میں نبی عثمان کے ایک گھر پرحملے میں ایک بزرگ خاتون کو شہید کیا گیا ہے۔

 

آدھی رات کے بعد ابتدائی گھنٹوں میں قابض  کے جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے علاقے صور میںواقع قصبے قلیلہ کو نشانہ بنایا اور بعلبک پر حملہ کیا۔

مختصر لنک:

کاپی