جمعه 15/نوامبر/2024

حسن نصر اللہ نے مزاحمت کی مدد کے لیے جان سمیت ہرقربانی دی:القسام

اتوار 29-ستمبر-2024

اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز کی قیادت نے حزب اللہ کےسیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ کو بیروت میں اسرائیلی بزدلانہ حملے میں شہید کیےجانے پر گہرے رنجم وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شہادت سے مزاحمتکو ایک نیا حوصلہ ملے گا۔

 

القسام بریگیڈزکی طرف سے جاری ایک تعزیتی بیان میں حسن نصراللہ کی شہادت پر حزب اللہ کے تماممجاھدین، مزاحمتی قوتوں اور لبنانی عوام سے ان کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

 

حسن نصراللہ شہیدکی مزاحمت، فلسطین، القدس اور الاقصیٰ کے لیے دی گئی قربانیوں اور خدمات کو خراجعقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پوری زندگی جہاد اور مزاحمت میں گذاری اوراسی راستے پر چلتے ہوئے شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوئے۔

 

  

بیان میں کہا گیاہے کہ حزب اللہ کی قیادت پر قابض بزدل دشمن کی طرف سے کیا گیا یہ حملہ اس کی دہشتگردی اور رعونت کا پہلا واقعہ نہیں۔ دشمن طاقت کے استعمال اور قتل عام کے ذریعےاپنے مکروہ عزائم کو کسی صورت میں حاصل نہیں کرسکتا۔

 

دشمن یہ سمجھتاہے کہ وہ قتل عام اور قیادت کو ختم کرکے مزاحمت کو کچلے دے گا مگر وہ غلط فہمی میںہے۔ ہمارے قائدین کی شہادت مزاحمت کے لیے ایک نیا ولولہ اور حوصلہ پیدا کرے گی۔

 

خیال رہے کہ جمعہکی شام قابض صہیونی فوج نے بیروت کے جنوب میں ایک بزدلانہ اور وحشیانہ فضائی حملےمیں حسن نصراللہ اپنے کئی ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی