جمعه 15/نوامبر/2024

قابض اسرائیلی فوج کی بیروت پر لگا تاروحشیانہ بمباری

ہفتہ 28-ستمبر-2024

قابض صہیونی فوج کیطرف سے لبنان میں وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔

 

جمعے اور ہفتے کیدرمیانی شب اور صبح تک قابض صیہونی فوج کے طیاروں نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے پربمباریکی جس کے نتیجے میں مزید ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے۔

 

قابض فوج کے طیاروںنے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقےالكفاءات الحدث، الليلكي ،الشويفات ،برج البراجنة ،الغبيري اور دیگر مقامات کو نشانہ بنایا۔

 

قابض فوج کے طیاروںنے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے برج البراجنہ میں شہری آبادی کے محلوں کو نشانہبنایا۔

 

دارالحکومت بیروتکے خلاف قابض فوج کی وحشیانہ جارحیت کے ساتھ بڑے پیمانے پر تباہی اور خونی قتل عامکی اطلاعات ہیں۔

 

اس سے پہلے الجزیرہنے اطلاع دی تھی کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی مضافاتی علاقے پر 30 سے زیادہحملے کیے ہیں۔ پے در پے بمباری میں الکافات، الشویفات، الحدث اور اللیلیکی علاقوںمیں عمارتوں کو نشانہ بنایا۔

 

حزب اللہ نے قابضدشمن کے اس دعوے کی تردید کی کہ جنوبی علاقے میں جن عمارتوں پر بمباری کی گئی ان میںہتھیاروں کے ڈپو موجود تھے۔

 

انہوں نے ایک بیانمیں کہا کہ ”صہیونی دشمن کے اسلحے یا اسلحے کے ذخیرے کی شہری عمارتوں میں موجودگیکے جھوٹے دعووں میں کوئی صداقت نہیں‘‘۔

مختصر لنک:

کاپی