سه شنبه 03/دسامبر/2024

حماس کی بیروت کے جنوبی علاقوں میں وحشیانہ اسرائیلی جارحیت کی مذمت

ہفتہ 28-ستمبر-2024

اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) نے جنوبی لبنان کے علاقے الضاحیہ میں وحشیانہ صہیونی جارحیت کی شدید الفاظمیں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے صہیونی جارحیت روکنے کے لیے کردار اداکرنے کامطالبہ کیا ہے۔

 

حماس کی طرف سےجاری ایک پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ بزدل صہیونی دشمن نے الضاحیہ کے علاقے میں حریتحریک میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے اور یہ دعویٰ کیا کہ  وہاں پر حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسننصراللہ موجود تھے جنہیں نشانہ بنایا گیا ہے۔

 

حماس نے ایک بیانمیں کہا کہ فلسطینی عوام کی حمایت اورغزہ کی پٹی میں ہونے والی نسل کشی کے خلاف اسکے موقف کی وجہ سے برادر لبنانی عوام کے خلاف بڑھتی ہوئی صیہونی دہشت گردی اور اسکے نتیجے میں بہنے والا خون ان دونوں ملکوں میں برابر بہہ رہا ہے۔ فلسطین اورلبنان عرب اور مسلمان ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ خاموشی توڑیں۔ تمام بینالاقوامی فورمز پر امریکی تعصب اور اس وحشیانہ جارحیت کی حمایت کو مسترد کرے۔

 

حماس نے برادر لبنانی عوام اور حزب اللہ کے برادرمجاھدین اور لبنان میں اسلامی مزاحمت کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کے عزم کا اعادہکیا۔

مختصر لنک:

کاپی