لبنان میں اسلامیمزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے حارہ حریک پر کی گئیوحشیانہ بمباری میں "یروشلم اور فلسطین کے راستے پر” جماعت کے سیکرٹریجنرل حسن نصر اللہ کی شہادت کا اعلان کیا ہے۔
حزب اللہ نے آجسہ پہر کو ایک بیان میں کہاکہ "ان کے قائد مزاحمت کے قائد، حزب اللہ کے سیکرٹریجنرل حسن نصر اللہ ایک عظیم شہید، ایک بہادر رہنما کے طور پر اپنے رب اور اس کیرضا کی طرف روانہ ہوگئے۔ وہ شہد کے اس عظیم قافلے میں شامل ہوگئے جس میں عظیم شہدا،صلحا اور انبیا جا چکے ہیں۔
انہوں نے مزیدکہا کہ حسن نصر اللہ "اپنے ساتھیوں، عظیم اور لافانی شہداء کے ساتھ شامل ہوئے۔انہوں نے تقریباً 30 سال تنظیم کی قیادت کی۔
بیان میں ایرانیرہبر اعلیٰ علی خامنہ ای کی طرف سے "مزاحمت کی قوم، صبر کرنے والی اور جدوجہدکرنے والے لبنانی عوام، پوری اسلامی قوم، دنیا کے تمام آزاد اور مظلوموں اور ان کےمعزز اور صبر کرنے والے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے”ْ۔
حزب اللہ کی قیادتنے اپنے سیکرٹری جنرل سے عہد کیا کہ ” قربانیوں اور شہداء سے بھری راہ میں سبسے اعلیٰ ترین، مقدس ترین اور سب سے قیمتی شہید، دشمن کا مقابلہ کرنے، غزہ اورفلسطین کی حمایت اور لبنان کے دفاع میں اپنا جہاد جاری رکھیں گے”۔