اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ کے رہ نما اسامہ حمدان نےکہا ہے کہ امریکہ اسرائیل کے غاصبانہ قبضے اور اس کے جرائم میں برابر کا شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ خطے میںاستحکام کا دعویٰ کرتا ہے مگر وہ امن اوراستحکام میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔
جمعرات کو ایک بیانمیں حمدان نے زور دے کر کہا کہ امریکی حمایت کے بغیر قابض دشمن فلسطین اور لبنان میںمزاحمت کا مقابلہ نہیں کر سکے گا۔
ان کا کہنا تھاکہ بین الاقوامی نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے کیونکہ یہ بے اختیار ہو چکا ہے اوراسے مفلوج کرنے والوں کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ یہ تباہی کے دہانے پر ہے۔
اس تناظر میںحماس کے رہ نما نے کہا کہ قابض ریاست لبنان اور اس کے عوام میں مزاحمت کے عزم کوتباہ کرنے کرنے اور عالمی برادری کے سامنے حقوق سے فرار کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "میں نہیں سمجھتا کہ لبنانمیں مزاحمت اسرائیلی رویے سے متاثر ہوئی‘‘۔