چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل شہداء کی باقیات کی شناخت کا تعین کرنے کا پابند ہے:یورومیڈ

جمعرات 26-ستمبر-2024

انسانی حقوق کیتنظیم ’یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر‘ نے درجنوں فلسطینی شہداء کی تدفین انکی شناخت ظاہر کرنے اور ان کی شہادت کے حالات کو ظاہر کرنے کے لیے فوری مداخلت کیاپیل کی ہے۔

 

یورو میڈ نے ایکبیان میں تصدیق کی ہے کہ اسے قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے 88 فلسطینیوں کی لاشیں ایک”کنٹینر” میں حوالے کرنے کے بارے میں معلومات پر افسوس ہوا ہے جس میں انکی شناخت، انہیں اٹھائے جانے کی جگہوں یا ان کی شہادت کے حوالے سے حالات کے بارے میںکوئی معلومات نہیں ہیں‘‘۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ غزہ میں وزارت صحت نے ضروری اعداد و شمار کے مکمل ہونے تک لاشیں وصول کرنےکے طریقہ کار کو روک دیا، جبکہ لاشوں پر مشتمل "کنٹینر” خان یونس کی ایکگلی میں پڑا رہا، جو کہ صحت کے لیے خطرہ ہونے کے ساتھ شہدا اور ان کے لواحقین کےحقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

 

یورو میڈ نے فوریبین الاقوامی مداخلت کا مطالبہ کیا، جس میں ان فلسطینیوں کی شہادت کے حالات کی ایکجامع اور آزادانہ تحقیقات شامل ہیں۔ ان کی باقیات کا پوسٹ مارٹم کرنے اور ان کیشناخت کا تعین کرنے کے علاوہ انہیں باوقار طریقے سے دفنانے کے لیے ان کے اہل خانہکےحوالے کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

 

انہوں نے زور دےکر کہا کہ ان تحقیقات کا انعقاد ایک بین الاقوامی ذمہ داری ہے جو بین الاقوامی معیاراتکے مطابق تمام مجاز حکام پر عائد ہوتی ہے۔

 

 

یورو میڈ مانیٹرنے نشاندہی کی کہ "اسرائیل” بین الاقوامی قانون، خاص طور پر بین الاقوامیانسانی حقوق کے قانون کے تحت پابند ہے کہ وہ شہید ہونے والوں اور ان کی باقیات کےساتھ بدسلوکی نہ کرے۔شہداء کی شناخت اورضروری معلومات فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔

 

یورو میڈ مانیٹرنے اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر برائے انسانی امور، عالمی ادارہ صحت اور ریڈ کراس سےمطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر متاثرین کی تدفین کے لیے پہل کریں۔ معلومات فراہمکرنے اور ان کی شناخت کے لیے قابض اسرائیلی حکام کے ساتھ کام کریں اور شہداء کےجسد ہائے خاکی کی مسلسل توہین اور ان کی بے حرمتی کا سلسلہ بند کرائیں۔

 

اس سے قبل کل بدھکو فلسطینی وزارت صحت نےقابض اسرائیلی حکام کی طرف سے ریڈ کراس کے حوالے کی گئی 88لاشیں وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔یہ لاشیں غزہ کی پٹی سے شہداء ہیں۔

 

غزہ کی پٹی میںوزارت صحت نے کہا کہ اس نے قابض اسرائیلی حکام سے تقریباً 88 لاشوں پر مشتمل ایککنٹینر وصول کرنے کے طریقہ کار کو روک دیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی