جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل پورے خطے کو جنگ میں گھسیٹنا چاہتا ہے: مصر، اردن اور عراق

جمعرات 26-ستمبر-2024

مصر، اردن اورعراق نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی ریاست غزہ کی پٹی میں جنگ جاریرکھ کر اور لبنان میں حزب اللہ کے اہداف پر فضائی بم باری کر کے خطے کو وسیع جنگ کیطرف دھکیل رہا ہے۔

 

تینوں ملکوں کےوزرائے خارجہ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ضمن میں ایک اجلاس کےبعد کہا کہ انھوں نے "خطے میں جاری خطرناک جارحیت پر بات کی ہے، اس جارحیت کےرکنے کا آغاز غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو روکے جانے سے ہو گا”۔

 

عرب وزراء نےلبنان پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے باور کرایا کہ اسرائیل خطے کو ایک وسیعجنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔

 

بیان میں باورکرایا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین، بین الاقوامی انسانیقوانین اور متعلقہ سمجھوتوں بالخصوص چاروں جنیوا معاہدوں اور اضافی پروٹوکولوں کیپابندی کرنا ہو گا تا کہ اسرائیل کی جارحیت کا نشانہ بننے والے شہریوں کو تحفظفراہم ہو سکے۔

مختصر لنک:

کاپی