سه شنبه 03/دسامبر/2024

غزہ میں فلسطینی نسل کشی اور اجتماعی قتل عام کا 356 واں روز

جمعرات 26-ستمبر-2024

غاصب صیہونی فوج نےامریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاریرکھی ہوئی ہے۔ آج 26 ستمبر جمعرات کے روز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 356 واں روز ہے۔

 

قابض فوج نے آج صبح سے غزہ میں جنگی طیاروں اورتوپ خانے سے مزید وحشیانہ حملے کیے ہیں جن میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئےہیں۔

 

فلسطینیوں کیمنظم نسل کشی ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب غزہ کی پٹی کی 95 فی صد آبادی بے گھر ہے۔

 

ہمارے نامہ نگاروںنے اطلاع دی ہے کہ قابض طیاروں اور توپ خانوں نے آج جمعرات کے روز غزہ کی پٹی کے مختلفعلاقوں میں اپنے چھاپوں اور پرتشدد بمباری کا سلسلہ جاری رکھا، گھروں، بے گھر افرادکے اجتماعات اور سڑکوں کو نشانہ بنایا، جس میں درجنوں شہید اور زخمی ہوئے۔

 

صیہونی جنگی طیاروںکے حملے کے نتیجے میں خان یونس کے جنوب مغرب میں شہری اس وقت  شہید ہوگئے جب قابض فوج نے الفخاری کے مقام بمباری کی۔

 

جمعرات کی صبح سویرےخان یونس میں کسٹم پولیس کی حدود میں واقع "المطاری” خاندان کے ایک گھرپر قابض اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں دو بچوں سمیت پانچ شہری شہید، متعددزخمی اور کئی لاپتہ ہو گئے۔

 

قابض فوج کے طیاروںنے غزہ کے شمال میں جبالیہ کیمپ کے وسط میں السحار خاندان کے ایک گھر پر بمباری کیجس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

 

خان یونس کے مغربمیں واقع الامل محلے میں آج فجر کے وقت فارس خاندان کے گھر پر کی گئی اسرائیلیبمباری کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہو گیا۔

 

وسطی غزہ کی پٹیمیں نصیرات کیمپ کے شمال مغرب میں اسرائیلی ٹینکوں کی گولہ باری کے نتیجے میںمتعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مختصر لنک:

کاپی