جمعه 09/می/2025

فائرنگ کے چار واقعات سمیت مغربی کنارے میں 28 مزاحمتی کارروائیاں

بدھ 25-ستمبر-2024

مغربی کنارے میںقابض اسرائیلی فوج کے خلاف مزاحمتی کارروائیاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جاری رہیں۔ان کارروائیوں میں چار شوٹنگ آپریشنز اور قابض افواج کے ساتھ مسلح جھڑپیں شامل تھیں۔

 

فلسطینی انفارمیشنسینٹر "معطی” کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہچوبیس گھنٹوں کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے قابضصہیونی فوج اور یہودی آباد کاروں کے خلاف تقریباً 28 کارروائیاں کیں، ان میں 4شوٹنگ آپریشنز شامل ہیں۔آٹھ کارروائیوں میں دشمن فوج پر بموں کا استعمال کیاگیا۔آٹھ مقامات پر قابض فوج پر سنگ باری کی گئی جب کہ آٹھ بار مولوٹوف کاک ٹیلاور پٹرول بم پھینک کر دشمن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

 

مقبوضہ بیتالمقدس میں حزما قصبے کے شہریوں نے آباد کاروں کے حملے کا جواب دیتے ہوئے ان پرمولوٹوف کاک ٹیل پھینکے، مزاحمتی کارکنوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے گاؤں کفر عقب کیزمین پر واقع کوچوف یعقوب بستی پر بھی فائرنگ کی۔ القدس کے شمال میں واقع قصبےالرام میں بھی جھڑپیں ہوئیں اور نوجوانوں نےپانچ مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے۔

مختصر لنک:

کاپی