لبنان کی سرکردہمزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے مشرقی لبنان میں وادی بقاع کے رہائشیوں کوقابض اسرائیلی فوج کی طرف سےگرائے گئے’کیوآر کوڈ” اور ’’ بار کوڈ” پرمشتمل پفلٹس سے ہوشیار رہنے کیہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے تمام پمفلٹس انتہائی خطرناک ہیں۔
حزب اللہ کے میڈیاآفس نے فون پر اس "بار کوڈ” کو اسکین کرنے کے خلاف خبردار کیا کیونکہ اسآپریشن کو انجام دینے والے کسی بھی ڈیوائس سے "تمام معلومات چوری کرلی جاتیہیں‘‘۔
دفتر نے اس بات کینشاندہی نہیں کی کہ آیا ان پمفلٹس میں کوئی اور چیز شامل ہے۔
دوسری جانب قابض اسرائیلیفوج کی جانب سے ابھی تک کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔
سوموار کو لبنانیشہریوں کو ان کے موبائل فون پر اسرائیلی انتباہی پیغامات موصول ہوئے جن میں انہیںفوری طور پر اپنے علاقے خالی کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔
لبنانی خبر رساںایجنسی نے کہا کہ "بیروت اور کئی علاقوں میں شہریوں کو اسرائیلی دشمن کی طرفسے شروع ہونے والے فکسڈ نیٹ ورک کے ذریعے انتباہی فون پیغامات موصول ہو رہے ہیں”۔
ایجنسی نے وضاحتکی کہ پیغامات میں دشمن کی طرف سے اپنائی گئی نفسیاتی جنگ کے ایک حصے کے طور پر انسے اپنے علاقے جلد خالی کرنے کو کہا گیا تھا۔
خیال رہے کہ حزباللہ کی طرف سے یہ وارننگ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہےجب اسرائیل نے لبنان کےمختلف علاقوں پر شدید حملے کیے، جس کے نتیجے میں 558 لبنانی شہید اور 1835 زخمیہوئے۔
دوسری جانب حزباللہ نے "فادی 1” اور "فادی 2” میزائلوں سے اسرائیلی فوجیمقامات کو نشانہ بنایا۔