یکشنبه 04/می/2025

غزہ کے علاقے نصیرات میں مکان پراسرائیلی بمباری میں 13 افراد

بدھ 25-ستمبر-2024

وسطی غزہ کی پٹیمیں نصیرات پناہ گزین کیمپ میں ایک آباد مکان پر اسرائیلی فضائی بمباری کے نتیجے میںبچوں سمیت 13 شہری شہید اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔

 

 

العودہ ہسپتال نےاس سے قبل کہا تھا کہ غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے میں النصیرات کیمپ میں الاھلی کلبکے قریب ایک مکان کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں 10 شہری شہید اور 11 زخمی ہوئےجنہیں ہسپتال لایاگیا ہے۔

 

 

قابض فوج کی جانبسے نصیرات کے علاقے میں "الوصفی” خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک رہائشیمکان پر بمباری کے بعد ایک فلسطینی لڑکی شہید اور دیگر زخمی ہو گئیں۔

 

نصیرات کیمپ میںالوصیفی خاندان کے گھر کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں 11 شہید ہوئے۔

 

 

قابض نے گاڑیوںاور ڈرونز سے  شدید گولہ باری۔ نیز توپخانے سے وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ کے شمال مغرب میں بمباری جاری ہے۔

 

 

 

فلسطینی طبیذرائع نے خبردار کیا ہے کہ منگل کی صبح سے غزہ کی پٹی میں آباد مکانات کو نشانہ بنانےوالے اسرائیلی حملوں میں 28 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

 

 

کل منگل کو 12 گھنٹے سے بھی کم وقت میں قابض فوج نےنصیرات کے شمال مغرب میں واقع نیو کیمپ، وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ اور شمالیغزہ کی پٹی کے 17ویں علاقے میں فلسطینی خاندانوں کے خلاف تین قتل عام کیے، جس کےنتیجے میں 17 فلسطینی شہید ہوئے۔ ان میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ متعدد زخمیوںمیں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

مختصر لنک:

کاپی