جمعه 15/نوامبر/2024

وزارت صحت کا ڈیٹا مکمل ہونے سے قبل شہدا کی جسد کی وصولی سے انکار

بدھ 25-ستمبر-2024

فلسطینی وزارتصحت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے قابض اسرائیلی فوج کے پاس موجود شہداء کے جسد خاکی اسوقت تک وصول نہیں کیے جائیں گے جب تک ان شہداء کا مکمل ڈیٹا اور معلومات مکمل نہیںکرلی جاتیں۔

 

 

وزارت صحت نے بدھکے روز ایک بیان میں کہا کہ قابض اسرائیلی فوج نے تقریباً 88 لاشوں پر مشتمل ایککنٹینر پہنچایا ہے تاہم ان کے بارے میں کسی قسم کی معلومات موجود نہیں ہیں۔ ہم انشہداء کی شناخت نہیں کرسکتے۔ وزارت صحت نے نے وصولی کے طریقہ کار کو معطل کر دیا۔جب تک ان لاشوں کے بارے میں تمام ڈیٹا اور معلومات مکمل نہیں ہو جاتیں اوراس وقتتک ان لاشوں کو وصول نہیں کیا جائے گا۔

 

 

وزارت صحت نے ریڈکراس سے مطالبہ کیا کہ وہ لاشوں کی وصولی اور ترسیل کے حوالے سے بین الاقوامی طورپر قابل اطلاق پروٹوکول کے مطابق اپنے کام انجام دے اور ہر جسد کا ڈیٹا اور تفصیلاتناموں، عمر اور ان علاقوں کے پتے فراہم کرے جہاں سے ان لاشوں کو لے جایا گیا.

 

اس نے انسانی اوربین الاقوامی معیارات کے مطابق اور ان لاشوں کے حقوق اور وقار کو محفوظ رکھنے کےطریقے کے مطابق لاشیں وصول کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

 

قابل ذکر ہے کہ ریڈکراس آرگنائزیشن نے غاصب صیہونی حکام سے لاشیں وصول کیں جنہیں غزہ کے مختلف علاقوںسے چرایا گیا تھا۔

 

 

دوسری جانب فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس نے قابض اسرائیلیفوج کی جانب سے بار بار، جان بوجھ کر شہداء کے جسد خاکی کے وقار کی اس طرح خلافورزی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی۔

مختصر لنک:

کاپی