چهارشنبه 04/دسامبر/2024

اسرائیلی فوج نے الخلیل میں گولی مار کر فلسطینی نوجوان شہید کردیا

بدھ 25-ستمبر-2024

قابض صہیونی فوجنے آج بدھ کے روز غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے جنوب میں واقع الفوار کیمپ میںایک نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا۔

 

طبی ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ نوجوان یحییٰ دانیال عوض جس کی عمر29 سال تھی کو رات دیر گئےالفوار کیمپ پر دھاوا بولنے کے دوران سینے میں گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہشدید زخمی ہوگیا جو کچھ دیر بعد زخموں کی تاب نہ لات ہوئے دم توڑ گیا۔

 

گذشتہ شام قابض صہیونیفوج نے کیمپ پر دھاوا بول دیا اور متعدد گھروں پر بمباری کی۔ شہریوں پر گولیاں اورسٹن گرنیڈ برسائے، جس کے نتیجے میں 4 نوجوان گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے۔ عوض  کے سینے ، پاؤں، کندھے اور کمر میں گولیاں ماریگئیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔

 

دوسری جانبفلسطینی دھڑوں نے الفوار کیمپ میں ایک جامع ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے عوض کی شہادتکی مذمت کی ہے۔ عوض شادی شدہ اور  ایک کمسن بیٹی کا باپ اور  الخلیل میونسپلٹی میںملازم تھا۔ .

مختصر لنک:

کاپی