شنبه 07/دسامبر/2024

لبنان اور جنوبی بیروت میں تیسرے روز آگ اور بارود کی بارش جاری

بدھ 25-ستمبر-2024

قابض اسرائیلی نےمسلسل تیسرے روز بھی لبنان کے خلاف اپنی جارحیت اور وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا۔ بدھ کیصبح لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوب میںواقع علاقے سعدیات پرفضائی حملوں میں کئی علاقوں پربمباری کی گئی۔ قابض فوج نے مشرقیاور جنوبی لبنان پر مزید بمباری کی ہے۔

 

لبنان کے ایک سکیورٹیذریعے نے بتایا کہ دارالحکومت کے جنوبی مضافاتی علاقے پر فضائی کے چند گھنٹے بعد بدھ کی صبح سویرے بیروت کے قریبسعدیات کے علاقے کو اسرائیلی حملے نے نشانہ بنایا۔

 

ذریعے نے کہا کہبیروت سے 20 کلومیٹر جنوب میں لبنانی ساحل پر واقع سعدیات میں اسرائیلی حملے میں ایک”گودام” کو نشانہ بنایا گیا، حملے کے نتیجے میں ہونے والے مادی یا جانینقصان کی تفصیل سامنے نہیں آسکی۔

 

دارالحکومت بیروتمیں ’اے ایف پی‘کے صحافیوں نے ایک دھماکے کی آواز سنی۔

 

الجزیرہ نے اطلاعدی ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے آج صبح سویرے لبنان کے مشرقی ضلع بعلبک کے کئیقصبوں پر حملے کیے ہیں۔

 

نیشنل نیوز ایجنسیکے مطابق گذشتہ نصف شب سے فجر تک قابض فوج نے بعلبک  میں اپنی جارحیت جاری رکھی۔

 

قابض فوج نے دورسقصبے میں مسلسل بمباری کی، اس کے علاوہ جنتا، النبی شیت کے وسطی اور گردو نواح کے علاقوں پربمباری کی گئی۔ سهل سرعين ، بريتال، الطيبہ، الخضر، الجماليہ، دورس، شعت، أمهز،اللبوة اور دوسرے مقامات پر بمباری کی گئی۔

 

قابض فوج نے نہصرف گھروں کو نشانہ بنایا بلکہ فیکٹریوں، رہائشی عمارتوں، کارخانوں، "ہینگرز”،دکانوں اور گوداموں کو شدید بمباری سے تباہ کیا گیا۔

 

اسرائیلی طیاروںنے اقلیم التفاح میں حومین الفوقا کے قریب الحمائلہ کے علاقے اور مغربی بیقاع میںواقع مدون اور سہمار کے قصبوں کے ارد گرد بھی حملے کیے۔

 

اسرائیلی بمباریسے مشغرہ کے میدان میں آج صبح کے وقت بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

 

پیر کی صبح سےاسرائیل نے لبنان کے مختلف علاقوں پر پرتشدد حملے شروع کیے ہیں، جس کے نتیجے میںاب تک 558 افراد شہید اور 1835 زخمی ہو چکے ہیں۔

 

دوسری جانب لبنانیحزب اللہ نے بدھ کے روز فیلڈ کمانڈر ابراہیم قبیسی کی شہادت کے بعد سوگ کا اعلانکیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی