حزب اللہ نے پیرکی شام اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جماعت کےسرکردہ رہ نما علی کرکی کو قابض اسرائیلی فوج نے بزدلانہ حملے کا نشانہ بنانےکیناکام کوشش کی ہے۔ وہ محفوظ ہیں۔
حزب اللہ نے ایکمختصر پریس بیان میں کہا: "ہم تصدیق کرتے ہیں کہ عزیز بھائی مجاہد کمانڈر الحاجعلی کرکی بہ خیریت ہیں۔ وہ اللہ تعالی کے فضل و کرم مکمل صحت و تندرستی کے ساتھمحفوظ مقام پر منتقل ہو گئے ہیں”۔
اس سے قبل قابض اسرائیلیفوج نے اعلان کیا کہ اس نے ایک فضائی حملہ کیا ہے جس کے دوران اس نے لبنانیدارالحکومت بیروت میں ایک ہدف کو بمباری سے نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیلی نشریاتیادارے نے ایک اسرائیلی فوجی ذرائع کےحوالے سے بتایا کہ چھاپے میں کرکی کو نشانہ بنایا گیا، جسے اس نے حزب اللہ کے تیسرےاہم ترین کمانڈر قرار دیا جاتا ہے۔ وہ فواد شکر اور ابراہیم عقیل کے برابر کے ذمہدار سمجھے جاتے ہیں۔
اسرائیلی اخبار’ہارٹز‘نے کہا کہ چھاپے کا ہدف کرکی تھے جنہیں حزب اللہ کے جنوبی محاذ کا کمانڈرقرار دیا تھا۔
لبنانی وزارت صحتکے مطابق بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے پر چھاپہ پیر کی صبح سے لبنان کے خلاف وسیعاسرائیلی جارحیت کا حصہ تھا، جس کے نتیجے میں 356 سے زائد افراد شہید اور 1246 سے زائد زخمی ہوئے۔