فلسطین اور لبنانمیں قابض صہیونی ریاست کی طرف سے مسلط کی گئی جارحیت کے خلاف اردن میں احتجاجیمظاہرے جاری ہیں۔
سوموار کی شاماردن کےدارالحکومت عمان میں ریزسٹنس سپورٹ فورم کی کال پر غزہ اور لبنان میںمزاحمت کی حمایت میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
شرکاء نے فلسطینیاور لبنانی عوام کی حمایت میں نعرے لگائے اور صہیونی جرائم کو مسترد کردیا۔
انہوں نے اردن کیحکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صہیونی دشمنریاست کے ساتھ کیےگئے تمام معاہدے منسوخ کرے اور فلسطین میں مزاحمت کی حمایت کے لیےکام کرے۔
خیال رہے کہلبنان میں کل سوموار کو قابض صہیونی فوج نے وسیع پیمانے پر فضائی حملے شروع کیے جنمیں بڑے پیمانے پر قتل عام کیا گیا ہے۔
لبنان وزارت صحتکے مطابق سوموار کے روز اور رات گئے حملوں میں 500 شہریوں کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ 1700 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔