اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدینالقسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ اس نے شمالی اسرائیلی ریاست میں متعدد فوج کیمپوں پرلبنانی سرزمین سے 40 میزائل فائر کیے ہیں۔
یہ میزائل حملےلبنان پر قابض فوج کے پرتشدد حملوں کے تسلسل کےبعد کیے گئے۔ ان حملوں میں پانچ سوسے زاید شہری شہید اور دو ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔
القسام نے ایکمختصر بیان میں کہا کہ "ہم نے لبنانی سرزمین سے کارمل، دیمون جیل اور نیشر پر40 میزائلوں سے بمباری کی”۔
القسام نے اس سےقبل جنوبی لبنان سے اسرائیلی بستیوں پر میزائل داغے تھے۔
حماس نے ایک بیانمیں کہا ہے کہ لبنان میں امریکی اور مغربی حمایت سے شروع کی گئی اسرائیلی جارحیت صہیونی فاشسٹ ریاست کا ایک نیا جنگی جرم ہے۔
حماس نے فلسطینیاور لبنانی عوام کے درمیان یکجہتی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بزدل دشمن کیاس وحشیانہ جارحیت کے مقابلے میں حماس حزب اللہ اور برادر لبنانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔