غاصب صیہونی فوج نےامریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاریرکھی ہوئی ہے۔ آج 24 ستمبر منگل کے روز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 354 واں روز ہے۔
قابض فوج نے آج صبح سے غزہ میں جنگی طیاروں اورتوپ خانے سے مزید وحشیانہ حملے کیے ہیں جن میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئےہیں۔
ہمارے نامہنگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض طیاروں اور توپ خانوں نے آج منگل کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں اپنےچھاپوں اور پرتشدد بمباری کا سلسلہ جاری رکھا، گھروں، بے گھر افراد کے اجتماعاتاور سڑکوں کو نشانہ بنایا، جس میں درجنوں شہید اور زخمی ہوئے۔
فلسطینیوں کیمنظم نسل کشی ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب غزہ کی پٹی کی 95 فی صد آبادی بے گھر ہے۔
ہمارے نامہ نگاروںنے اطلاع دی ہے کہ قابض طیاروں اور توپ خانوں نے آج پیر کے روز غزہ کی پٹی کے مختلفعلاقوں میں اپنے چھاپوں اور پرتشدد بمباری کا سلسلہ جاری رکھا، گھروں، بے گھر افرادکے اجتماعات اور سڑکوں کو نشانہ بنایا، جس میں درجنوں شہید اور زخمی ہوئے۔
وزارت صحت نے بتایاکہ قابض اسرائیلی فوج نےغزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 3 قتل عام کیے جن میں 12فلسطینی شہید اور 43 زخمی ہوگئے۔
اپنے یومیہ بیانمیں وزارت صحت نے کہا کہ گذشتہ سات اکتوبرسے جاری اسرائیلی جارحیت میں 41467 شہید اور 95921 زخمی ہوئے ہیں۔
ہمارے نمائندے نےاطلاع دی ہے کہ قابض جنگی کشتیوں نے جبالیہ کے مغرب اور تل الھوا کے جنوب میں بیتلاحیہ کی طرف توپ خانے کے گولے اور مشین گن سے فائرنگ کی۔
مقامی ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے الصابرہ محلے کے جنوب میں اور غزہ شہر کے جنوب میں الزیتونمحلے میں رہائشی عمارتوں کو دھماکے سے اڑا دیا۔
خان یونس شہر میںشیخ ناصر کے علاقے التحلیہ کے قریب میں "ابو جرغون” خاندان کے ایک گھرپر آج فجر کے وقت اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں دو شہر شہید اور پانچ زخمی ہو گئے۔
خان یونس کے جنوبمیں قزان ابو رشوان میں ابو حرب خاندان کے ایک گھر پر قابض بمباری کے نتیجے میںپانچ افراد شہید اور 10 زخمی بھی ہوئے۔
گن بوٹس نے غزہشہر کے جنوب مغرب میں وقفے وقفے سے گولے داغے۔
اسرائیلی جنگی طیاروںنے آج صبح سویرے غزہ شہر کے جنوب مشرق میں واقع الزیتون محلے پر بھی حملہ کیا۔
غزہ کی پٹی کےوسطی علاقے دیر البلح میں گزشتہ رات اسرائیلی قبضے کی ایک گاڑی کو نشانہ بنانے والیبمباری میں خان یونس کے دو شہری شہید اور دیگر زخمی ہو گئے۔
مقامی ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ قابض ڈرون نے دیر البلح شہر کے مشرق میں ایک گاڑی پر بمباری کی جسکے نتیجے میں دو شہری شہید اور تین زخمیہوئے۔