جمعه 15/نوامبر/2024

فرانس نے لبنان کے حوالے سے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلا لیا

منگل 24-ستمبر-2024

فرانس کے وزیرخارجہ جین نول باروٹ نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک نے اس ہفتے اقوام متحدہ کیسلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی درخواست کی ہے جس میں لبنان کی صورت حال پر غور کیاجائے گا۔

 

 

یہ درخواست ایکایسے وقت میں کی گئی ہے جب اسرائیل کی طرف سے حزب اللہ کے خلاف فضائی حملوں کیمہلک ترین لہر جاری ہےجس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں جن میںزیادہ تر عام شہری ہیں۔

 

فرانسیسی وزیر خارجہنے کل پیر کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کہا کہ”فرانس فریقین اور ان کی حمایت کرنے والوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ کشیدگی کوروکیں اور ایک علاقائی تصادم کے پھیلنے سے بچیں جو شہری آبادی سے شروع ہو کر سب کےلیے تباہ کن ہوگا‘‘۔

 

 

انہوں نے مزیدکہا کہ اس وقت میں لبنانی عوام کے بارے میں ایسے وقت میں سوچ رہا ہوں جب اسرائیلی حملوں سے درجنوں بچوں سمیت سینکڑوں شہری شہید ہوچکے ہیں۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ "یہ حملے جو بلیو لائن کے دونوں طرف (اسرائیل اور لبنان کو الگ کرنےوالی سرحد) اور پورے خطے میں وسیع پیمانے پر کیے جا رہے ہیں فوری طور پر بند ہونےچاہئیں”۔

 

پیرو جنہوں نےابھی اپنا نیا عہدہ سنبھالا ہے نے اس بات پر زور دیا کہ "لبنان میں دوسرےمقامات کی طرح فرانس بین الاقوامی نظام کی عمل داری کرتے ہوئےکر بڑے بحرانوں کو حلکرنے کے لیے پوری طرح چوکنا رہے گا اور ان کےحل کے لیے ہمیشہ پہل کرے گا”۔

 

 

خیال رہے کہ گذشتہ روزسرائیل نے لبنان میں وسیعپیمانے پر نہتے شہریوں پربمباری شروع کی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 560 افراد شہید اور 19 سو کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی