سه شنبه 03/دسامبر/2024

خطہ ایک آنے والی تباہی کے قریب ہے: لبنان میں اقوام متحدہ کی رابطہ کار

پیر 23-ستمبر-2024

لبنان میں اقوام متحدہکے خصوصی کوآرڈینیٹر جینین ہینس پلاسچارٹ نے خبردار کیا ہے کہ لبنان کی سرحدوں پر کشیدگیکی سطح میں اضافے کے درمیان خطہ ایک "آنے والی تباہی” کے دھانے پرکھڑا ہے۔

 

اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹرنے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر پوسٹ کردہ بیان میں کہا کہ "خطہ ایک آنے والی تباہی کےقریب پہنچ گیا ہے۔ اس بات پر اتنا زور نہیں دیا جا سکتا کہ ایسا کوئی فوجی حل نہیںہے جو کسی بھی فریق کو تحفظ فراہم کرے”۔

 

کل صبح لبنانیمزحمتی تنظیم حزب اللہ نے اعلان کیا کہ اس نے پیجر اور ریڈیو دھماکوں کے ابتدائی ردعملمیں حیفا شہر کے شمال میں ایک اسرائیلی ملٹری انڈسٹریز کمپلیکس پر درجنوں میزائلوںسے بمباری کی۔

 

پارٹی کے ایک بیانمیں کہا گیا ہے کہ اس نے "رافیل کمپنی کے فوجی صنعتی کمپلیکس پر بمباری کی جوالیکٹرانک ذرائع اور آلات تیار کرتی ہے۔ اس حملے میں حیفا شہر کے شمال میں زوولون کےعلاقے میں کملیکس کو فادی 1، فادی 2 اور کاتیوشا راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔

 

"اسرائیل ٹوڈے” اخبار کے مطابق، قابض فوج کے اندازوں سے ظاہرہوتا ہے کہ حزب اللہ آنے والے دنوں میں ہدف کا دائرہ وسیع کیے بغیر میزائل داغنا جاریرکھے گی۔

مختصر لنک:

کاپی