اقوام متحدہ کے سیکرٹریجنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ میں (اسرائیلی) فوجی آپریشن ہلاکتوں اور تباہیکی بے مثال سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اتوار کو ایک پریسبیان میں انہوں نے "لبنان کا حشر غزہجیسا ہونے کے امکان کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا، جو دنیا کے لیے ایک تباہکن المیہ ہوگا”۔
انہوں نے مزید کہاکہ "میں نے پہلے حماس کے حملوں کی مذمت کی تھی، اور ہمیں فلسطینی عوام پر اجتماعیسزا دینے کی کوشش کی مذمت کرنے ہوگی‘‘۔
غزہ میں امریکہاور مغربی ممالک کی مدد سے 352 دنوں سے قابض اسرائیلی جارحیت میں وسیع پیمانے پرفلسطینیوں کا قتل عام کیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے اعدادو شمار کے مطابق غزہ پر قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں 41431 سے زائد شہید،95818 زخمی ہوچکے ہیں اس پٹی کی 90 فی صدآبادی بے گھر ہو گئی ہے۔