جمعه 06/دسامبر/2024

جنوبی لبنان پر اسرائیلی فوج کی تازہ جارحیت میں 4 شہید اور درجنوں زخمی

پیر 23-ستمبر-2024

لبنان میں قابضصہیونی فوج کی لبنان پر تازہ جارحیت کے نتیجے میں مزید چار شہری شہید اوردرجنوںزخمی ہوگئے۔

 

قابض اسرائیلی فوجنے پیر کے روز جنوبی لبنان کے قصبوں اور دیہاتوں پر شدید بم باری کی۔ صبح کے وقتقابض فوج کی بمباری میں جنوب میں بقاع کے علاقےکو نشانہ بنایا۔

 

لبنانی ذرائع نے اطلاعدی ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے مشرقی اور جنوبی لبنان کے مرکزی سیکٹر میں واقع قصبوںپر درجنوں حملے ایسے وقت میں کیے جب قابض فوج نے لبنانی شہریوں سے کہا کہ وہ کسی بھیگھر کو خالی کر دیں جو حزب اللہ کے مقام میں تبدیل ہو چکا ہے۔

 

لبنان کی وزارت صحتنے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں چار شہری شہید اور 35 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔یہ شہری ہرمل اور جبال بطم اور مالکیہ میں بمباری سے شہید ہوئے۔

 

الجزیرہ چینل کیرپورٹ کے مطابق حملوں میں میس الجبل، عیترون، حولہ، طیبہ، مرکبا، بنی حیان، جبل الریحان،اقلیم التفاح الطیری کے پہاڑی علاقوں، بنت جبیل، حنین، زوطر اور جنوبی لبنان میں نبطیہ کے علاقوں کو نشانہبنایا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی