پنج شنبه 01/می/2025

صہیونی جارحیت کے جواب میں حزب اللہ کا دشمن فوج پربھرپور جوابی حملہ

پیر 23-ستمبر-2024

لبنان کی سرکردہمزاحمتی تنظم حزب اللہ نے جنوبی لبنانی دیہاتوں پر قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے شروعکیے گئے بڑے پیمانے پر فضائی حملے کے بعد یہودی بستیوں اور فوجی کیمپوں پر جوابی بمباری کا دائرہوسیع کردیا ہے۔ حزب اللہ کے میزائل حملوں میں درجنوں صہیونی جھنم واصل ہوئے ہیںاور شمالی مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے بڑے پیمانے پر یہودی آباد کاروں کو دوسرےمقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

 

حزب اللہ نے سوموارکی صبح 250 اسرائیلی فضائی حملوں کے جواب میں صفد طبریا، الجلیل اور دیگر علاقوں میں قابض افواج کےٹھکانوں پر بمباری کی۔

 

حزب اللہ نے اعلانکیا کہ اس نےقابض فوج کی شمالی کور کے ریزرو ہیڈکوارٹر اور امیڈ بیس پر گیلی ڈویژنکے ریزرو بیس پر میزائلوں سے بمباری کی ہے۔

 

انہوں نے یہ اطلاعدی کہ مزاحمت کاروں نے حیفا شہر کے شمال میں زوولون کے علاقے میں رافیل کمپنی کے فوجیصنعتی کمپلیکس کو درجنوں میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

 

بعد ازاں حزب اللہنے اسرائیلی نیومیرا بیس کے شمالی علاقے میں واقع مرکزی گوداموں پر درجنوں میزائلوںسے بمباری کی۔

 

انہوں نے ایک فوجیبیان میں کہا کہ بمباری کی کارروائی "غزہ میں ہمارے فلسطینی عوام کی حمایت اوران کی مزاحمت اور دشمن کے حملوں کے جواب میں کی گئی ہے جس میں وادی بیقاع اوردوسرے جنوبی شہروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

 

دوسری جانب اسرائیلیچینل 13 نے بتایا کہ زیریں الجلیلمیں قریب میزائل گرنے سے 5 اسرائیلی زخمی ہوئے۔

 

لبنان سے ایک بڑےمیزائل حملے کے بعد عکا ، کارمل اور وسطی الجلیل میں بھی سائرن بج گئے۔

 

اسرائیلی میڈیا نےگولان، صفد اور ناصرہ کے آس پاس کے علاقوںمیں سائرن کی آوازیں سننے کی اطلاع دی۔

 

اسرائیلی قابض فوجنے بتایا کہ اس نے صفد اور زیریں الجلیل کے علاقوں کی طرف 35 میزائل داغنے کی نگرانیکی اور ان میں سے کچھ کو روک دیا۔

مختصر لنک:

کاپی