برطانیہ کے شمالمغربی شہر لیورپول میں دسیوں ہزار مظاہرینبرطانیہ میں "فلسطینی فورم” کے زیر اہتمام "فلسطین یکجہتیمہم”، "جنگ بند کرو اتحاد” کی کال پر ایک قومی مارچ میں شرکت کیاحتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں "فرینڈز آف الاقصیٰ‘ "برطانوی مسلم رابطہ گروپ ” اور”جوہری تخفیف اسلحہ کی مہم” کے ارکان نے شرکت کی۔
مظاہرین نےمطالبہ کیا کہ قابض اسرائیل کے لیے برطانوی فوجی حمایت ختم کی جائے اور برطانیہ میںحکمران لیبر پارٹی کی طرف سے غزہ میں جاری نسل کشی کے خلاف کھڑے ہونے کے لیے ٹھوساقدامات کیے جائیں۔
مارچ کے اہممطالبات میں ایک مطالبہ لیبر کی سالانہ کانفرنس سے کیا گیا جس میں کہا گیا کہبرطانیہ کی طرف سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی اور فوجی امداد کو مکمل طور پرروکا جائے۔
مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن میں غزہ میں جاری نسلکشی فوری طور پر رونے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس موقعے پرمقررین زور دیا کہ”برطانیہ کے لیے یہ اخلاقی طور پر ناقابل قبول ہے کہ وہ ایک ایسے ملک کو مسلحکرنا جاری رکھے جو بین الاقوامی قوانین کی بار بار خلاف ورزی کرتا ہے اور فلسطینیزمینوں پر قبضہ کرتا ہے”۔
مظاہرین نے”لیبر پارٹی کی اقوام متحدہ کی قرارداد کی حمایت کرنے میں ناکامی پر اپنی گہریمایوسی کا اظہار کیا جس میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے اسرائیل کے فوری انخلا کامطالبہ کیا گیا تھا”۔ انہوں نےپارٹی پر زور دیا کہ وہ "انسانی حقوق اورانصاف کے لیے اپنی تاریخی وابستگی کے مطابق اپنی پالیسیوں کو دوبارہ ترتیب دے”۔
جلوس نے برطانیہمیں حکمران لیبر پارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ "غزہ میں انسانی بحران کے جواب میںفوری کارروائی کریں مسلسل نسل کشی روک کر لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لیےاپنا کردار ادا کرے‘‘۔
برطانیہ میں فلسطینیفورم اور اس کے حامیوں نے لیبر پارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ "تشدد کے فوریخاتمے اور فلسطینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنا سیاسی اثر و رسوخاستعمال کرے”۔
فورم کے صدر زاہربیراوی نے زور دیا کہ "برطانیہ کے عالمی کردار کا تعین انسانی حقوق اور بینالاقوامی قانون سے وابستگی سے ہونا چاہیے”۔
انہوں نے زور دیاکہ "لیبر پارٹی کی موجودہ پوزیشن خاص طور پر اقوام متحدہ کی قرارداد کی حمایتمیں ناکامی نہ صرف فلسطینی برادری (برطانیہ میں) بلکہ برطانیہ بھر میں اس کے حامیوںکو بھی الگ کرنے کا خطرہ ہے”۔
بیراوی نے ایک پریسبیان میں مزید کہا کہ "آج ہم لیبر پارٹی کے لیے ایک واضح پیغام کے ساتھ مارچکر رہے ہیں۔ ہم اسرائیل کے لیے برطانوی فوجی حمایت کو مکمل طور پر بند کرنے اورغزہ میں ہونے والے مظالم کے خلاف مضبوط مؤقف کا مطالبہ کرتے ہیں”۔