عراق میں موجودمزاحمتی فورسز کے اتحاد نے آج اتوار کو قابض اسرائیلی ریاست کے اندر حساس نوعیتکی تنصیبات پر ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
دوسری طرف قابضصہیونی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے راتوں رات عراق سے آنے والے "متعددمشتبہ فضائی اہداف” کو روک دیا۔
عراقی اتحاد نے ٹیلی گرام پر جاری ایک بیان میں اسرائیلکا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ”عراق کی اسلامی مزاحمت گروپ کے ارکان نے اتوار کی صبحڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے مقبوضہ علاقوں میں ایک فوجی اہمؐیت کے مقام کو نشانہبنایا”۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کارروائی ”غزہ میں ہمارے فلسطینی عوام کی حمایت میں” کی گئی تھی۔